سفید دانوں کو کیا نام دوں

 باریک  سفید  دانوں  کو  کیا  نام  دوں


تحریر:- خادم محمد الطاف


چند روز پہلے ھمارے گھر نزدیکی آنگنواری سنٹر کے اشتراک سے کسی سرکاری محکمہ نے گھر گھر جا کے ایک چھوٹی سی بوتل میں سفید باریک دانے والی کچھ دوائی اور تین ماسک پہنچا دیے. کل شام کو جب میں اپنے آفیس سے واپس آیا تو اس چھوٹی سی بوتل پر نظر پڑی. معلوم کرنے پر معلوم ہوا کہ کسی نے کوڈ ١٩ وائرس کی دوائی بانٹی ہے. اللہ کا شکر کہ کسی نے ابھی کھائی نہیں تھی. اس مشکوک بوتل کو جلدی سے اپنے جیب میں رکھ لیا اور آج بہت سی جگہوں پر پتہ کرنا چاہا تاہم کوئی بھی مثبت جواب نہیں ملا. اس بوتل پر کچھ بھی نہیں لکھا گیا ہے. نہ دوائی کا نام، نہ دوائی تیار کرنے والی کمپنی کا نام، نہ کب بنائی گئی ہےاور نہ ہی اس میں کس قسم کی دوائی ہے.. اس پوسٹ کو لکھنے کے دو وجہ ہیں. کبھی بھی بنا لیبل کچھ بھی استعمال نہ کریں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اگر کسی کو اس کے بارے میں کوئی خبر ہیں براہ کرم مطلع کریں.. 

ڈاکٹر صاحبان سے گذارش ہے کہ میری رہنمائی فرمائیں..

مقامی ایڈمنسٹریشن سے بھی مودبانہ گزارش ہے کہ پتہ لگا جائے آخر اس بنا لیبل کی بوتل میں کیا تقسیم کیا گیا..

اپنی عوام سے استدعا ہے کہ احتیاط سے کام لیں...



Comments