مسجد خیر الدارین امرتسر پنجاب

 تحریر خادم محمد الطاف 

مسجدیں تو اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں علماء کرام سے حدیث شریف کی

 تشریح میں سنا ہے کہ مسجدوں کی زمینیں اتنی مقدس ہیں کہ یہ کل کو قیامت کے دن ساری زمین اٹھا لی جائیں گی اور اس کو جنت کے ساتھ ملا دیا جائے گا. مسجدوں کے بارے میں یہاں تک آیا ہے کہ جب بھی کوئی فرد بشر اس دنیا کو خیر باد کہہ دیتا ہے تو روح لیے جانے والے فرشتے پہلے مسجد آ کر معلوم کرتے لیتے ہیں کہ آیا فلاح شخص کے معاملات مسجد کے ساتھ کیسےتھے اس کے بعد اس کے ساتھ معاملہ ہوجاتا ہے


میری ہمیشہ سے ایک عادت ہے جہاں بھی اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ڈھونڈنے نکلوں وہاں پر پہلے مسجد کی تلاش کر کے وہاں پر دو رکعت نماز ادا کرتا ہوں. اپنے کسی کام سے اس سال امرتسر پنجاب آنا پڑا جہاں پر معلوم کرنے پر بھی مسجد کہاں ہے کچھ پتہ نہیں چلتا.. سوچا آج کے اس ترقی یافتہ دور میں گُگل میپ کا استعمال کر کے مسجد کا پتہ لگایا جائے. جوں ہی مسجد سریچ لکھ دیا تقریباً دس مسجدوں کی پروفائل اسکرین پر نمودار ہوئی اور میں نے اپنے ٹھہرنے کی جگہ سے نزدیک والی مسجد یعنی مسجد خیرالردارین ہال گیٹ امرتسر پر کلک کر کے اسے محفوظ کر لیا.. چونکہ وقت بہت ہوچکا تھا تھکاوٹ کی وجہ سے نیند نے بھی کر دیا تھا. موبائل فون کو چارج پر لگا کے سو گیا.. اگلے دن صبح چائے پینے کے بعد سیدھا ہال بازار پہنچ کر گوگل میپ کے ذریعے مسجد ڈھونڈ لی اندر داخل ہوئے تو دل کو راحت سی محسوس ہوئی. پتہ کیا تو نماز جمعہ ١:٣٠ دوپہر کو ہونے والی تھی. ادھر ادھر دیکھتے رہا پتہ چلا کہ اس مسجد میں مدرسہ بھی چلایا جا رہا ہے.. ١٢٩٤عیسوی میں تعمیر کی ہوئی اس مسجد کی طرز تعمیر دل کو چھو لیتی ہے.

دیواروں پر قرآنی آیات بہت ہی دلکش انداز میں تحریر کی گئی ہیں. اندر داخل ہونے والے دروازہ پر فارسی عبارت تحریر ہے. مسجد کے صحن میں ایک خوبصورت اور صاف و شفاف تالاب بھی ہے اس حسین جمیل مسجد کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتی ہیں.. قارئین کرام آپ کو شاید اندازہ نہیں ہوگا کہ میری خوشی کی کیا انتہا تھی..

خیر دوپہر کو نماز جمعہ ادا کرکے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مومنین کی حفاظت فرما کر جہاں بھی کوئی مسلمان پریشان حال ہے اس کی وہی پر نصرت فرمائے..

.............. جاری.........









Comments

Post a Comment