لاچھ ماور کا "شالی نار ناگ" حکام کی نظروں سے اوجھل
لنگیٹ /06 ستمبر 2020
تحریر خادم محمد الطاف
لاچھ ماور میں موجود شالی نار ناگ حکام کی نظروں سے اوجھل. اس منفرد چشمے کی تاریخ سینکڑوں برس پرانی ہے. مقامی بستی کے ایک ہونہار سوشل ایکٹوسٹ محمد اقبال سے بات کرتے ہوئے پتہ چلا کہ یہ چشمہ تقریباً سو سالوں سے ایسے ہی روا دواں ہے. اس چشمے کی خصوصیت یہ ہے کہ جھاڑے میں اس کا پانی گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا رہتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس پر حکومت وقت توجہ دیتی تو تقریباً 500 آبادی والی ایک بستی اس کے صاف و شفاف پانی فیضیاب ہوجاتی. مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ کسی نے بھی اس کی طرف کبھی بھی توجہ نہیں دی. ان کا مزید کہنا تھا کہ اس چشمے سے لوگ سال بھر صدیوں پرانے روایتی انداز میں پانی اپنے گھروں کو پہنچا کر اس سے لطف اندوز ہو جاتے ہیں..
Comments
Post a Comment