آہ! الحاج عبدالجبار ملک نہ رہے..
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا..
مرحوم الحاج عبد الجبار ملک ایک مخلص انسان ہونے کے ساتھ ساتھ صوم و صلوۃ کے پابند تھے مرحوم قریباً تیس برس تک مسجد النور منزپورہ قلم آباد ماور کے موذن رہے ان کی اذان بغیر لوڈ اسپیکر دور دور تک سننی جاتی تھی مرحوم کو اللہ تعالیٰ نے نہایت عمدہ اور پر سکون آواز کا مالک بنایا تھا مرحوم کے ساتھ وقتاً فوقتاً میری گفت شنید ہوا کرتی تھی. اکثر بیشتر مرحوم کے ساتھ مسجد یا مسجد کے قریب ہی ملاقات ہوتی تھیں..
آج مورخہ 19 دسمبر 2020 عیسوی کو الحاج عبد الجبار ملک اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور ان کا جنازہ منزپورہ قلم آباد ماور کے تاریخی عید گاہ میں مفتی محمد شفیع صاحب نے پڑھائی..
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
Comments
Post a Comment