جوۓ ادب کاج ناگ ہندوارہ کشمیر کے تنظیمی انتخابات
تحریر خادم محمد الطاف
14 فروری 2021
جوئے ادب کاج ناگ کے انتخابات آج ٹاون ہال ہندوارہ میں نہایت ہی خوش اسلوبی سے ایک خوشگوار ماحول میں منعقد ہوۓ۔ اس انتخاب کی خاص بات یہ تھی کہ تمام زمہ داریوں کے لئے زمہ داروں کا انتخاب بااتفاق رائے سے منتخب ہوا. نشت کی شروعات حسبِ معمول تلاوت قرآن پاک سے ہوئی. بعد میں الیکشن کمیشن کی اجازت سے تمام تر کارروائی عمل میں لائی گئی. الیکشن میں کسی بھی عہدے کے لیے نام تجویز کیے گئے اور بنا کسی مدمقابل کے سبھی عہدے داران کو کامیاب قرار دیا گیا. حلف برداری کی تقریب کے فوراً بعد ظہر نماز سے پہلے سبھی ممبران و مہمانوں کو طعام کرایا گیا اور پھر نماز ادا کرنے کے بعد معزز مہمانوں و دیگر شرکاء نے ڈیس پر آکر اپنے زرین خیالات سے نوازا. کامیاب قرار دے گئے جوئے ادب کے ذمہ داروں کی تفصیل بذیل ہیں
1-سرپرست:-پروفسر ثناء اللہ ثنائی
2-صدر:-مقبول فائق
3-نائب صدر اول:-ارشد محی الدین
4-نائب صدر دوم:-فریدہ شوق
5-جنرل سیکریٹری،:-سید جاوید مسرور
6-سیکریٹری:-عبدلالرشید دلشاد
7-میڈیا سیکرٹری:-میر مشتاق قاضی آبادی
8-خزانچی:- عاشق حسین زاہد
9-لائبررین :-محمد امین پمپوش
۱10-نمائیندہ برائے ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر:- سید ممتاز بخاری
۱11-صلاح کار :-پروفیسر پرویز مجید، معصوم مقبول، غلام رسول سائل، ان انتخابات کی نگرانی محترم میر درد پوری صدر کلچرل ٹرسٹ کپوارہ نے کی۔ محترم بشیر منگوال پوری بحثیت چیف الیکشن کمشنر، سید محراج الدین گیلانی اور سید بشیر احمد قریشی الیکشن کمشنر جبکہ محترم ایوب دلبر سیکرٹری اور تابش بشیر اسسٹنٹ سکریٹری رہے۔ یاد رہے اس پروقار تقریب میں نائب صدر دوم ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر جاوید ماوری کے علاوہ ٹیچرس فورم کے ضلع صدر منیر احمد خان؛ ایشن میل کے کالم نگار بخشی مشتاق ، کوہسار ادب کے سکریٹری غلام نبی انقلابی اور صدر محبوب ٹرسٹ راجوار غلام حسن عجمی بھی موجود تھے۔
Comments
Post a Comment