ھم 28 دن کے لیے اپنا مذہب تبدیل نہیں کرسکتے. قطر نے دنیا کو حیران کر دیا..
تحریر خادم محمد الطاف
کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے مجموعہ کو دعوت اسلام کا ذریعہ بنا دیا. فیفا ورلڈ کپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد مسلسل دعوت کا اہتمام جوش و خروش سے جاری. قطر کی حکومت کا تاریخ ساز فیصلہ.. اللہ تعالیٰ استقامت اور نصرت و فتح سے ہمکنار فرمائے. آمیـــــــــــــــــن
دنیا بھر سے سینکڑوں علمائے کرام اور سکالرز کو تلبغ کے سلسلے میں دعوت دی گئی ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی فٹبال ورلڈ کپ کی نگرانی پر معمور کیے گئے ہیں ۔ ملک بھر کی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جا رہا ہیں تاکہ کسی بھی وقت کوئی آکر اسلام اور اسلام سے منسلک تمام تر معلومات حاصل کر سکتا ہے ۔ ملک بھر میں قرآنی آیات ۔ احادیث اور تاریخ اسلامی کو نمایاں کرکے فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں۔ قرآن مجید کے مختلف زبانوں میں تراجم ۔ اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں ۔ ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ ہو گی تاکہ کوئی بھی مسلمان نماز کی ادائیگی کو باقاعدہ بنا سکے ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت عالمی مبلغین کو فٹ-بال ورلڈ کپ میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہیں ۔ ان تمام علماء کرام کے لیے قطر کی حکومت نے خصوصی سہولیات فراہم کر رکھی ہیں. تاکہ علماء کرام اپنا فریضہ بآسانی ادا کر سکیں. قطر نے کہا ہے کہ ایل جی بی ٹی کو ورلڈکپ میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا ۔شراب پر بھی پابندی اور عورتوں کے چست لباس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہیں ۔قطر کا کہنا ہے کہ ہم 28 دن کیلئے اپنا مذہب تبدیل نہیں کر سکتے۔دنیا کو ہماری روایات و اقدار کا پاس رکھنا ہوگا۔۔..
#خادم_کے_قلم_سے
Comments
Post a Comment