سوشل میڈیا پر گشت کر رہی دو حفاظ کرام کی تصویریں..
تحریر خادم محمد الطاف
جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچوں نے قرآن پاک کو حفظ کر لیا. ساتویں اور آٹھویں جماعت کے دو طالب علموں نے اپنی کم عمر ہونے کے باوجود قرآن مجید کو اپنی قلب میں محفوظ کر لیا ہے. ان دونوں ہونہار اور ذہین بچوں کی حوصلہ افزائی آج جمعہ المبارک کو نماز جمعہ کے دوران ان کی دستار بندی کر کے کی گی. الحمداللہ رب العالمین ان دونوں بچوں پر اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتیں عطا کر کے ان کے سینوں کو قرآن مجید سے منور کر دیا. ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے ان کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرکے اپنی طرف سے مبارک باد دے دیا. ھم بھی دل کی عمیق ترین گہرایوں سے ان دونوں قابل عزت، ہونہار اور ذہین بچوں کو قرآن الکریم کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنے پر نیک خواہشات کے ساتھ مبارک باد پیش کرتے ہیں. رب العزت سے دعا ہے کہ دونوں بچوں کو علم کی بے پناہ دولت سے مالا مال کرکے کے ھمیں ان سے فیض حاصل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے. آمین ثم آمین.
ایک طرف تو یہ واقعی قابل تعریف اور قابل فخر بات ہے پر اگر ھم سب اپنے گریبان جھانک کر سیکے کا دوسرا رخ دیکھیں تو کچھ عجیب سی کیفیت نظر آتی ہے. میرے ایک عزیز محترم ماجد بھائی نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں اس کا برملا اظہار کیا ہے. آج ھم لوگ ان بچوں کو خوب داد و تحسین دے رہے ہیں کل کو اگر یہی بچے ھمارے محلے کی مسجد کے امام مقرر ہوتے ہیں تو ان کو ھم ہی نعوذبااللہ نیچی نظر سے دیکھ کر ایک مختصر اجرت پر امامت کرنے پر مجبور کرتے ہیں. الفاظ تراشنا تو اسکالرز کا کام ہے میں تو صرف اپنی بات پہچانے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں..
آخر پر ایک گذارش کے ساتھ رخصت ہونے کی اجازت لینا چاہتا ہوں. جب بھی کسی انسان یا فرد کو اس کا حق دینے کی باری ایے تو اس کو اس کا حق ادا کیا جائے. اپنی اپنی محلہ مسجدوں میں امامت کا فرئضہ انجام دے رہے ائمہ کرام کی اجرتیں ان کے اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے طے کیا کریں تاکہ کل کو آخرت میں اللہ تعالیٰ کے دربار میں شرمندگی نہ اٹھانی پڑے..
__________________________________________
* ENGLISH TRANSLATION
Pictures Viral On social media
Written by Khadim Muhammad Altaf
Two minors from Jammu and Kashmir memorized the Holy Quran. Two seventh and eighth grade students have kept the Quran in their hearts despite their young age. These two promising and intelligent children will be encouraged today by performing their dastardly prayers during the Friday prayers. Praise be to Allaah. The Lord of the worlds bestowed innumerable blessings on these two children and enlightened their hearts with the Qur'aan. People of every school of thought congratulated him by advertising him on social media. We also sincerely congratulate these two honorable, promising and intelligent children for keeping the Holy Quran in their hearts. We pray to God Almighty to enrich the two children with the immense wealth of knowledge and grant us the ability to benefit from them. Amen.
On the one hand, it is really admirable and commendable, but if we all look at the other side of the coin, we see a strange situation. One of my dear Majid Bhai has openly expressed this in a Facebook post. Today we are praising these children very much. Tomorrow, if these same children are appointed as the imams of the mosque in our neighborhood, then we will look down on them and force them to lead the prayers for a small fee. It is the job of scholars to carve out words, I just keep trying to get my point across.
Want to get permission to leave with a request at the end. Whenever it is the turn of a person or an individual to be given his right, he should be paid his right. The wages of the Imams performing the duty of Imamate in their respective mosques should be fixed keeping in view their expenses so that they do not have to face embarrassment in the court of Allah Almighty in the Hereafter tomorrow.
Comments
Post a Comment